ایک نیوز:شہرمیں کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے،بارش کےباعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں رات گئے سےشروع ہونیوالی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سےجل تھل ایک ہوگیانشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
ذرائع کےمطابق گلشن راوی میں سب سےزیادہ بارش84ملی میٹرریکارڈکی گئی، لکشمی چوک 52 ملی میٹر ، گلبرگ 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،جیل روڈ 19 ملی میٹر ، ائیرپورٹ 12 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی، جبکہ اپر مال 24 ملی میٹر ، مغلپورہ 14 ملی میٹر ، تاجپورہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔
ذرائع کےمطابق نشتر ٹاون 40 ملی میٹر ، چوک ناخدا 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،پانی والا تالاب 22 ملی میٹر ، فرخ آباد 19 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی، اقبال ٹاون 45 ملی میٹر ، سمن آباد 13 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی،جبکہ جوہر ٹاون 25 ملی میٹر ، قرطبہ چوک 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔