امریکی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہدسےگھنٹوں انتظارکےبعدملاقات

امریکی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہدسےگھنٹوں انتظارکےبعدملاقات
کیپشن: The meeting of the American foreign minister with the Saudi crown prince after hours of waiting

ایک نیوز:امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کوسعودی عرب کےولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات کیلئےگھنٹوں انتظارکرناپڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق سعودی ولی عہدووزیراعظم محمدبن سلمان سےامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات ریاض میں ایک روزتاخیرسےہوئی۔
 امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے تو (بروز ہفتہ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ملاقات کے لیےگھنٹوں انتظار کروایا اور پھر اگلی صبح (اتوار) کو ملاقات کی تو زور غزہ کے معصوم فلسطینیوں کا قتل رکوانے  پر دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے اتوار کے روز ہونے والی ملاقات میں اسرائیل فلسطین کی صورت حال پر سخت پیغام دیتے ہوئے غزہ میں فوجی آپریشن رکنے اور غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کروانے پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی قتل ہو رہے ہیں، اسرائیل کو چاہیےکہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے، غزہ کو پانی، بجلی اور  ایندھن کی فراہمی بحال کرے۔
اس سے قبل ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد سے آگے بڑھنےکے لیےکئی اچھی تجاویز پر بات ہوئی ہے۔