ماہرہ خان فلسطینی بچوں کے حق میں میدان میں آگئیں

Oct 17, 2023 | 06:18 AM

ایک نیوز:غزہ پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد2800 سے تجاوز کرگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی مشہورومعروف اداکارہ ماہرہ خان نےاپنےسوشل میڈیااکاؤنٹ پراسرائیلی جارحیت کاشکارمعصوم فلسطینی بچوں کیلئےاپنےجذبات کااظہارکیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ(سابقہ ٹوئٹر) ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک بچہ فلسطین کا پرچم اوڑھے کھڑا ہے اور اس کے سامنے بمباری سے شعلے اٹھ رہے ہیں۔
پوسٹ کے ساتھ لکھا ہےکہ”کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپاسکتا“۔
ماہرہ خان نے یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”کاش، کاش ،کاش“۔


خیال رہے کہ اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والے 2800 افراد میں سے ایک ہزار سے زائد بچے ہیں۔
ان کے علاوہ400 خواتین بھی اسرائیلی بمباری کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مزیدخبریں