سومورریسلرزجاپانی ائیرلائن کیلئےمسئلہ بن گئے

سومورریسلرزجاپانی ائیرلائن کیلئےمسئلہ بن گئے
کیپشن: Monday wrestlers became a problem for Japanese airlines

ایک نیوز:جاپانی ائیرلائن کیلئےاس وقت مسئلہ بناجب زیادہ وزن کے باعث2 طیاروں کا اڑنا مشکل ہوگیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق یہ واقع سن کرآپ بھی حیران ہونگےکہ طیاروں میں اضافی سامان کی بجائے جاپان کے چند بھاری ترین افراد کی موجودگی اس کی وجہ تھی۔جی ہاں جاپان ائیر لائنز کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہوا جب متعدد سومو ریسلرز سفر کرنے کے لیے پہنچے۔
یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ٹوکیو سے اوساکا جانے والی پروازوں کے دوران پیش آیا، جہاں سومو ریسلر ایک فیسٹیول میں مقابلوں میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
فضائی کمپنی کو اس وقت ان ریسلرز کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کرنا پڑا جب یہ خدشات پیدا ہوئے کہ زیادہ وزن ہونے کے باعث دونوں طیارے مناسب مقدار میں ایندھن نہیں لے جاسکیں گے۔
ایندھن میں کمی کا خدشہ اس وقت پیدا ہوا جب فضائی عملے کو علم ہوا کہ ان کے مسافروں میں سومو ریسلرز بھی موجود ہیں، جن کا اوسط وزن120 کلوگرام ہوتا ہے۔
مجموعی طور پر27 ریسلر2 پروازوں کے ذریعے ٹوکیو سے اوساکا کے ایک جزیرے Amami Oshima جا رہے تھے، جہاں بڑے طیاروں کو اترنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے جاپان ائیرلائنز کو ان ریسلرز کے لیے اضافی پرواز کا انتظام کرنا پڑا۔
فضائی کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایسا کبھی نہیں ہوتا  ہمیں وزن کی حد کے باعث خصوصی پروازوں کا انتظام کرنا پڑے۔
ان ریسلرز کی واپسی کے لیے بھی فضائی کمپنی کی جانب سے خصوصی پرواز چلائی جائے گی۔