ایک نیوز:پاکستانی اداکارہ وماڈل نوال سعیدنےدعویٰ کیاہےکہ ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں۔
اداکارہ نوال سعیدنےحال ہی میں ایک نجی چینل کےشومیں شرکت کی جہاں اداکارہ نےاپنےکیرئیرکےبارےمیں گفتگوکرتےہوئےبتایاکہ کیرئیر کا آغاز بطور گلوکارہ کیا تھا لیکن بعدازاں وہ کمرشلز میں آگئیں اور پھر اداکارہ بن گئیں۔
اداکارہ سےایک سوال پوچھاگیاجس کاجواب دیتےہوئےنوال سعیدنےکہاکہ ”میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اتنی مقبولیت حاصل ہوگی، اس کیلئے میں اپنے مداحوں کی شکرگزار ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں“۔
نوال سعیدنےگفتگوجاری رکھتےہوئےکہاکہ اپنےدیرینہ دوست اداکارنورحسن کےساتھ کچھ عرصہ قبل برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد نور کے والدین کو ان کے رشتے داروں کے فون آنے لگے کہ بیٹے کی شادی کردی اور بتایابھی نہیں“۔
اداکارہ نے کہاکہ”اسی طرح میرا چہرہ ایک ڈرامے کے دوران ایکنی سے بھرگیا اور وہ ایکنی اسکرین پر نظر آئی ، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس حوالے سے مجھ پر تنقید کی جس کا مجھے افسوس ہوا، اگر میرے بات کرنے کے انداز یا اداکاری پر تنقید کی جاتی تو مجھے خوشی ہوتی کیونکہ یہ چیزیں میرے بس میں ہیں لیکن جلد کے مسائل یا صحت کے مسائل قدرتی ہوتے ہیں“۔
گفتگوکاسلسلہ آگےبڑھاتےہوئےاداکارہ نےانکشاف کیاکہ پاکستانی کرکٹرزسوشل میڈیاپربہت میسجزبھیجتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ”ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویریفائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟“
انہوں نے کہا”یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے“۔
نوال نے کرکٹرز کا نام لیے بغیر میسجز کرنے والے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ”ہم تو اداکار ہیں، لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں لیکن آپ تو گرین شرٹس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ لوگ یہ نہ کریں بہت عجیب لگتا ہے“۔