کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: Earthquake shocks in different areas of Karachi

ایک نیوز:ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

گزشتہ شب 11 بج کر 20 منٹ پر قائدآباد، بھینس کالونی ، بن قاسم ، گلشن حدید ،  مجید کالونی، مظفرآباد، شاہ لطیف ٹاؤن  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لانڈھی اورمسلم آباد کالونی کے مکینوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1  ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔