اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے: ہسپانوی وزیر

Oct 17, 2023 | 00:11 AM

ایک نیوز :ہسپانوی وزیر برائے سماجی انصاف ایون بلیرا نے غزہ میں جاری جنگی جرائم کو  اسرائیل کی جانب  سے فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں اسپین کی خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ یورپی اور  امریکی امداد سے منصوبہ بندی کے تحت کی جانے والی نسل کشی کا سامنا کر رہے ہیں، میں اس کی سخت مذمت کرتی ہوں۔

ایون بلیرا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور امریکا اسرائیل کے جنگی جرائم میں شریک ہیں، اسرائیل کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلنا چاہیے۔
خیال رہےکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والے 2800 افراد میں سے ایک ہزار سے زائد بچے ہیں۔

مزیدخبریں