حویلیاں میں جلوس پر فائرنگ سے 4کارکن شہید ،13زخمی ہوگئے ،حافظ سعد رضوی 

حویلیاں میں جلوس پر فائرنگ سے 4کارکن شہید ،13زخمی ہوگئے ،حافظ سعد رضوی 
کیپشن: 4 workers martyred, 13 injured in firing on procession in Havelian, Hafiz Saad Rizvi

ایک نیوز نیوز :تحریک لبیک پاکستا ن کے امیر حافظ سعدحسین رضوی نے کہا ہے کہ حویلیاں کے مقام ہمارے 12ربیع الاول کے جلوس کو روکا گیا ۔ایک ہفتہ بعد ہم نے دوبارہ جلوس نکالا جوں ہی ہم حویلیاں کے قریب پہنچے تو ہمارے جلوس پر شیلنگ شروع ہوگئی وہاں ہم نے جلوس ختم کردیا اور واپس جانے لگے تو ہمارے جلوس پر فائرکھول دیا گیا جس سے ہمارے 13کارکن زخمی اور چار شہید ہوگئے ۔


تفصیلات کےمطابق ایک نیوز نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم محب وطن ہیں اور کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے ۔یہ صرف ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ ہم لوگ واپس جارہے تھے تین کلومیٹر دور جاچکے تھے کہ پیچھے سے فائر کئے گئے ۔ ہم کوئی احتجاج نہیں کررہے تھے نہ ہی دھرنا دے رہے تھے یہ صرف 12ربیع الاول کا جلوس تھا ۔

ان کا کہناتھا کہ ان کا پروگرام تھا کہ ہمارے سب لوگوں کو شہید کردیا جائے،یہ ہمارے اللہ نے ہمیں بچایا ہے ۔دنیامیں کونسا ملک ہے کہ جہاں اس طرح کے واقعات ہوتے ہوں کہ لوگ گھروں کو واپس جارہے ہوں اور پیچھے سے فائرنگ شروع ہوجائے ۔حکومت بدمعاشی پر اتر رات کو چار گھنٹے تک گولیاں چلتی رہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ہم جہاں بھی روڈ پر نکلتے ہیں ہمیں مارنے کی کوشش کی جاتی ہے الیکشن تو ہم تب تیاری سے لڑیں پہلے جان بچائیں ۔ان کا کہناتھا کہ گولی تو آخری آپشن ہوتا ہے حکومت کا جب دل کرتا ہے لوگوں پر گولیاں چلانا شروع ہوجاتی ہے ۔