ایک نیوز نیوز :ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی پر چودھری شجاعت بھی بول پڑے ، عمران خان کے نام پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو الزامات کے بجائے اچھے انتظامات پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرنی چاہئے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان دھاندلی کا الزام نہ لگائیں، عمران خان کو بڑی کامیابی ملی ،اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے۔اتنی بڑی کامیابی کے بعد چند پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے، اب ایسا الزام عمران خان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔