ایک نیوز نیوز : اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ بنی گالہ کے گرد مشکوک افراد کی اطلاعات ہیں ۔
تفصلات کےمطابق عمران خان کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنےکے لیےاسلا م آباد پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، غیرقانونی اقدامات اور مددگاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیےگئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بنی گالہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی کو تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔