سولر پاور ہیڈ فونز مارکیٹ میں آ گئے

سولر پاور ہیڈ فونز مارکیٹ میں آ گئے

ایک نیوز نیوز: سویڈش اور جرمن کمپنیوں نے مارکیٹ میں سولر پاور ہیڈ فونز متعارف کروادیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن اور جرمنی کی کمپنیوں کے تیارکردہ شمسی توانائی سے چارج ہونے والے ہیڈ فونز اب صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

ان ہیڈ فونز کے ہیڈ بینڈز میں لگائے گئے سولر پینلز میں ٹائی ٹینئم ڈائی آکسائیڈ کی اسٹرپس کو نیچرل ڈائی میں لپیٹ کر استعمال کیا گیا ہے۔

ڈائی روشنی سے فوٹون جذب کر کے الیکٹرونز میں بدلتی ہے جس سے ہیڈ فونز منٹوں میں چارج ہوجاتے ہیں۔

سولر پاور ہیڈ فونز بنانے والی کمپنیوں کے حکام نے کہا کہ یہ ہیڈ فونز صارفین کی سہولت کے ساتھ ماحولیات کے لیے بھی سودمند ہیں۔