ایک نیوز نیوز :اتحادی جماعتوں نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیے میں آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بیان اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے، یہ تعیناتی فارن فنڈڈ فتنے کی دھمکی اور ڈکٹیشن پر نہیں ہوگی، آرمی چیف، حساس اداروں کی قیادت، افسران، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو نشانہ بنانے کا مقصد ’بلیک میلنگ‘ ہے جو قطعی طور پر سیاسی رویہ نہیں بلکہ سازش کا حصہ ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا
اتحادی جماعتوں نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہاہے کہ ملک میں انتخابات کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، کسی جتھے کو طاقت کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
اتحادی جماعتوں کے بیان میں کہا گیا کہ اقتدار سے محروم شخص قومی اداروں کو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنارہا ہے، پاک فوج کے شہداء کے خلاف غلیظ مہم، فوج میں بغاوت کے بیانات اور حوصلہ افزائی جیسے اقدامات ملک دشمنی کے مترادف ہیں جن سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملکی معیشت اور سیلاب متاثرین کی بحالی اس وقت اولین قومی ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔