ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جانی نامی ایک کتے نے 48 گھنٹوں میں 22 کلو میٹر دور شواہد سونگھ کر پُر اسرار قتل کیس کا معمہ حل کر دیا اور مجرم گرفتار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جرمن شیفرڈ کتے نے وہ کام کر دکایا جو پولیس نہ کر سکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اُترپردیش میں ایک 15 سالہ نوجوان درویش کمار سے ٹریکٹر اور نقدی چھین کرقتل کر کے اس کی لاش کو کھیت میں دفن کردیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کتے نے 22 کلومیٹر دورشواہد کو سونگھ کر ٹریکٹر کو ڈھونڈ نکالا اور قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس نے کتے کی کوشش کو سراہا اور اس کی تربیت کرنے والوں کو تعریفی خط دیا گیا۔