ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا پرایک قطبی ریچھ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سست سفید قطبی ریچھ نے کس طرح اپنے آپ کو جمے ہوئے پانی پر پھینکا اور رینگتے ہوئے پانی کے اوپر سے گزر گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریچھ نے کمال ہوشیاری دکھائی کہ قدموں سے جمے ہوئے پانی پر سے نہیں گزرا کہ اس پانی کے اوپر جمی ہوئی برف کی تہ نہ ٹوٹ جائے اور اسے پانی میں ڈوبنا پڑ جائے۔
"Tansu Yi" اکاؤنٹ سے شائع ہونے والی اس ویڈیو میں ایک تبصرے بتایا گیا کہ کہ قطبی ریچھ جانتے ہیں کہ کس طرح کی صورتحال میں خود کو چپٹا بنانا ہے تاکہ پتلی برف پر دباؤ نہ پڑے اور برف ٹوٹنے سے بچ سکے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فزکس کا ایک سادہ سا قانون ہے جسے ’’ دباؤ کا قانون‘‘ کہتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ زمین پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے جسم کے رقبے کو ایک مخصوص حصے پر تقسیم کردیا جائے۔ ریچھ نے بھی اسی قانون کا استعمال کیا ہے۔