چیئرمین پی اے سی نور عالم کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا

Oct 17, 2022 | 16:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے نور عالم خان کو وفاقی وزیر بنائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر کر دیا ہے جس کا اطلاق 14 اکتوبر 2022 سے ہوگا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ تعینات کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 75 ہو گئی تھی،طارق باجوہ کی تعیناتی نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا،طارق باجوہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 29 پر پہنچ گئی۔
وزیر اعظم کے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔

مزیدخبریں