آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ناروے کے سفیر کی ملاقات

Oct 17, 2022 | 16:31 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ناروے کے سفیر ہز ایکسیلینسی مسٹر پر البرٹ الاساس  نے اہم ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ  کیا۔ 

 معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور  علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

ناروے کے سفیر نے  پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد بھی کیا۔

مزیدخبریں