لاہوردنیا کے 5 آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا

لاہوردنیا کے 5 آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا
کیپشن: لاہوردنیا کے 5 آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا

زینب شہباز: دن بہ دن بدلتےموسم میں فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور  پہلے نمبر  پرآگیا۔

شہرمیں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اب دھویں اور گردوغبار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پرآگیا۔

آلودگی سے ہونے والی بیماریوں کے باعث شہریوں کے لئے باہر نکلنا ہی مشکل ہوگیا۔

لاہور اور کراچی اس وقت دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

کوالٹی ائیرانڈیکس کے مطابق 17 اکتوبر کو لاہور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

کوالٹی ائیرانڈیکس کے مطابق لاہور مضر صحت ذرات کی مقدار 228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اس وقت دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں آلودہ ذرات کی مقدار 228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی کا تیسرا نمبر ہے آلودہ ذرات کی تعداد 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

واضح رہے کہ 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک آلودگی درجے تک آلودگی مضر صحت جب کہ 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔

لاہور گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔