ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش انڈر 19 کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق مہمان اسکواڈ ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ یہ تمام چھ میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پانچ محدود اوورز (45 اوور) کے میچ 10 سے 18 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے سیریز کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ 2022 پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا سال ہے۔
ذاکر خان نے کہا سیریز دونوں اطراف کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔