ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کو عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع مل گئی۔
عمران خان کی عدالت آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ اس دوران سابق وزیراعظم نے میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کی۔
اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ لانگ مارچ سے اگر مارشل لگ گیا تو؟ اس پر سابق وزیراعظم نے کہاکہ فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے وقت تومارشل لاء نہیں لگا۔
صحافی نے بار بار عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب اسمبلی جائیں گے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دینے سے گریز کیا۔
لانگ مارچ کی پاداش میں اگر مارشل لاء لگ گیا تو آپ کا کیا رسپانس ہوگا؟؟ عمران خان سے آج اسپیشل عدالت میں میرا سوال۔۔@ImranKhanPTI
— Sauud Butt (@SauudButt) October 17, 2022
فضل الرحمن کے لانگ مارچ کی دفعہ تو ملک میں مارشل نہیں لگا ۔۔ عمران خان کا جواب#imrankhanPTI pic.twitter.com/kmjL3qW8Cx