ایک نیوز نیوز: بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گیٹس فاؤنڈیشن نے اس عطیے کا اعلان برلن میں جاری سمٹ کیا ہے جس میں دنیا بھر کے ماہرین صحت شریک ہیں۔
فاؤنڈیشن کے شریک بانی بل گیٹس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’پولیو کا خاتمہ پہنچ میں ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ بیماری ایک خطرہ ہے۔‘
گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کی جانے یہ رقم گلوبل پولیو اریڈیکیشن انشی ایٹیو (جی پی ای آئی) کو دی جائے گی جو ان ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کر رہا جہاں پولیو کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اس انشی ایٹیو کا مقصد 2026 تک پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔
فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا کہ 1998 میں اپنے قیام کے بعد سے جی پی ای آئی نے پولیو کے کیسز میں 99 فیصد کمی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب تک دو کروڑ سے زائد پولیو کیسز کا سدباب کیا ہے۔
اس وقت دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک ہیں جہان ابھی تک وائلڈ پولیو وائرس کی وبا پائی جاتی ہے جبکہ ملاوی اور موزمبیق میں بھی 2022 کے دوران دوسرے ممالک سے آنے والے پولیو کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔