ایران کی بدنام زمانہ جیل میں آتشزدگی، چار قیدی ہلاک، متعدد زخمی

Oct 17, 2022 | 15:25 PM

ایک نیوز نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران کی بدنام زمانہ اوین جیل میں رات بھر جاری رہنے والے آتش زدگی کے واقعے میں چار قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔

میزان نامی ویب سائٹ کے مطابق آگ کی وجہ سے جیل میں دھواں بھرنے سے چار قیدی ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔حکام نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کمپلیکس کے اندر سے آگ لگنے کے دوران گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں جس پر انسانی حقوق کے گروپس نے قیدیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی حکام نے آتش زدگی کا الزام مہسا امینی کی موت کے بعد ہونے والے فسادات اور جھڑپوں کو ٹہرایا ہے۔ 

یادرہے سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے لیے بدنام ایون جیل میں غیر ملکی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد قید ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے سینکڑوں افراد کو بھی یہاں قید کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں