ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کے پلان کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایل ڈی اے ہاؤسنگ سکیموں میں اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دے دی اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی دن میں پلاٹ ٹرانسفرکی سہولت دی جائے گی۔شاہدرہ پلان کو جلد ازجلد قابل عمل بنانے اور تعمیرات کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
آزادی چوک میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے بائیکرز اورہیڈبرج،اکبر چوک کوسگنل فری کرنے کیلئے فلائی ا ووراورانڈرپاس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ادھر ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن2019میں ترامیم کی منظوری جبکہ امورعدالتی اورقانونی احکامات کے مطابق حل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ایل ڈی اے ایونیو ون کے نادہندگان کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کی منظوری اور ٹیپا کیلئے ڈویلپمنٹ ورک پرعائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی گئی ہے۔
مدت سے زیر التواء جوہر ٹاؤن میں پلاٹ کی ریگو لرائزیشن کی منظوری دی گئی ہے۔