ٹی 20 ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی

Oct 17, 2022 | 15:11 PM

muhammad zeeshan
ٹی 20 ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا ۔ انگلینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کر لیا۔

آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد  19 اوورز کا کھیل کردیا گیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف  15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستانی اننگز:
میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد کھیل کو 19 اوورز  تک محدود کردیا گیا ۔ میچ میں اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی گئی اور قومی ٹیم نے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

 شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 18، شاداب 14، افتخار احمد 22، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

نسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جب کہ لیام لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Appreciation post for Shan Masood the way he played ???????? Just a pleasure to watch his perfect shots‼️ #PakvsEng2022 #WarmUpMatch pic.twitter.com/9TTVgZYBjw

انگلینڈکی اننگز :
انگلینڈ نے 161 رنزکا ہدف 14 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انگلینڈکی جانب سے ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بین اسٹوکس نے 36 اور لیونگٹسن نے 28 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اوورز کیے، وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔

واضح رہے کہ وارم میچ میں شاداب خان نے ٹیم کی قیادت کی  اور اس میچ میں  13 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کپتان بابر اعظم نے  وارم اپ میچ نہیں کھیلا۔

پاکستان  کے اسکواڈ میں  حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، خوشدل شاہ، افتخار احمد ، آصف علی ، محمد وسیم ، نسیم شاہ، محمد حسنین ، حارث رؤف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان  شامل تھے۔

مزیدخبریں