اداکار ون ڈیزل نے شہزادہ ولیم سے ان کا اعزاز چھین لیا

Oct 17, 2022 | 14:39 PM

  ایک نیوز نیوز: معروف ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل نے پرنس ولیم نے ان کا اعزاز چھین لیا، لیکن یہ شاہی اعزاز نہیں بلکہ دنیا کے ’’پرکشش ترین گنجے‘‘ مرد ہونے کا اعزاز ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق  سال 2022 کے لئے  ون ڈیزل دنیا کے ’’پرکشش ترین گنجے‘‘ ہیں، اس سے پہلے دوسال تک یہ اعزاز برطانوی شہزادے پرنس آف ویلز ولیم کو حاصل تھا ۔

ری بوٹ ایس ای او ایجنسی کی طرف سے مرتب کردہ ریسرچ کے مطابق پرکشش ترین گنجے کی ٹنڈ کی چمک سمیت 10 پوائنٹس حاصل کرنے پر فاتح کا تعین کیا جاتا ہے ۔گذشتہ برس بھی پرکشش ترین گنجے مرد کے انتخاب پرباکسر مائیک ٹائی سن اور ’’ دی راک‘‘ کے پرستاروں نے احتجاج کیا تھا اور انتخاب کو نسل پرستانہ قرار دیا تھا۔

تاہم اس سال ’’ فاسٹ اینڈ فیورئیس‘‘ فیم اداکار ون ڈیزل جن کا اصل نام مارک سنکلئیر ہے نے 10 پوائنٹس میں سے 6.46 پوائنٹ حاصل کرکے پرکشش ترین گنجے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جبکہ دوسرے نمبر پر معروف اداکار سٹینلے ٹوچی رہے تیسرے نمبر اداکار جیسن سٹیتھم تھے جبکہ پرنس ولیم اس سال پرکشش ترین گنجوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اداکار دی راک کو 9 ویں نمبر پر جگہ ملی ہے۔

مزیدخبریں