چیا سیڈز یا’’تخم بالنگو‘‘، شوگر کے مریضوں کے لئے ایک نعمت

chia seeds for diabetes
کیپشن: chia seeds for diabetes
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: ڈاکٹرز اور  غذائی ماہرین کا کہنا ہے ذیابیطس یا شوگر کے مریض تخم بالنگو یا  چیا سیڈز کو اپنی غذا میں باقاعدگی سے شامل کریں تو انہیں بے شمار فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ۔

 رپورٹ  کے مطابق چیا کے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، فائبر، میگنیشیم اور آئرن کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔یہ تمام غذائی اجزاء ٹائپ 2 ذیابیطس کی پیچیدگیاں پیدا ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔اچھی طرح سے متوازن غذا کے ساتھ چیا کے بیجوں کو باقاعدگی سے کھانے سے وزن کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔  جبکہ چیا سیڈز خون میں اضافی گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تخم شربتی میں فائبر ہوتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کیلئے روزانہ دو کھانے کے چمچ یا 20 گرام چیا سیڈز چپانے کی تجویز دی جاتی ہے۔   ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ ایک چمچ چیا کے بیج کو پانی کی بوتل میں بھگو کر اس میں لیموں کے پتلے ٹکڑے ڈالیں اور ایک گھنٹے بعد پی لیں۔

ذیابیطس کی خوراک میں چیا سیڈز کو شامل کرنے کا دوسرا طریقہ سبزیوں اور پھلوں کے سلاد کے ساتھ ہے۔ چیا سیڈز کو شامل کرنے سے سلاد فائبر سے بھرپور ہو جائے گا اور بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

اگرچہ چیا سیڈز کے ذیابیطس مریضوں کے لئے متعدد فوائد ہیں تاہم چیا سیڈز کا بہت زیادہ استعمال مسائل کا باعث بن سکتا ہے ۔ اس کے کچھ ضمنی اثرات، جن میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، الرجی، یا ہاضمے کے مسائل شامل ہیں، پیدا ہوسکتے ہیں۔

لہذا خبردار رہیے کہ تجویز کردہ مقدار سے زیادہ تخم شربتی کا استعمال سائیڈ افیکٹس کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ خون میں گلوکوز کی سطح حد سے زیادہ کم ہوسکتی ہے۔