لانگ مارچ:راناثناءاللہ نےتحریک انصاف کو پھر دھمکی دیدی

 لانگ مارچ:راناثناءاللہ نےتحریک انصاف کو پھر دھمکی دیدی
کیپشن: لانگ مارچ:راناثناءاللہ نےتحریک انصاف کو پھر دھمکی دیدی

ایک نیوز نیوز: وزیرداخلہ راناثنااللہ نے تحریک انصاف کو پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے ایک بار پھرعوام پر تشدد کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی کوشش کی 25 مئی کی پالیسی کو دس سے ضرب دے کر نافذ کیا جائےگا۔

رانا ںثااللہ کا کہنا تھا کہ جانوں کو داؤ پر لگا کر ہر صورت اسلام آباد آنے والے جتھوں کو ہرقیمت پرروکیں گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ سے حکومت کی تبدیلی شروع ہوئی تو پھر یہ ہوتا رہے گا۔