گیارہ جماعتیں ملکربھی عمران خان کو ہرانہ سکیں، محمودخان

گیارہ جماعتیں ملکربھی عمران خان کو ہرانہ سکیں، محمودخان
کیپشن: گیارہ جماعتیں ملکربھی عمران خان کو ہرانہ سکیں، محمودخان

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ 11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو نہ ہرا سکیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

محمود خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے، واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی چیرمین عمران خان کو ہرا نہ سکے، خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔