ایک نیوز نیوز: بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ وشالی ٹھکر نے مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشالی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گہری دوست تھیں جن کی وجہ موت ان کے بوائے فرینڈ کو قرار دیا جارہا ہے۔
واقعہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ لکھا تھا جو مرنے کے بعد لاش کے پاس سے ملا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں سابق دوست کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس کے باعث انہوں نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا نے جب ان کے ہمراہ کام کرنے والے اداکار سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہے۔
واضح رہے کہ وشالی نے ایک اور مشہور ڈرامے 'سسرال سمر کا' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔