ملک بھر میں کرونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے،مزید1مریض دم توڑ گیا

Oct 17, 2022 | 10:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے،24 گھنٹے میں 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 506 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.36 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں