بلوچستان:سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد جہنم واصل

Oct 17, 2022 | 10:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز اور زائرین پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاہم بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام کردیا گیا۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں