پنجاب احساس پروگرام سے80 لاکھ مستحق خاندان مستفیدہونگے:وزیراعلیٰ پنجاب

Oct 17, 2022 | 09:49 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو دیگر چیلنجز کی طرح غربت کے خاتمے کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وباء کے بعد حالیہ سیلاب نے غربت میں اضافہ کیا ہے، آئیے غربت کے خاتمے کی جنگ میں ہم مشترکہ انسانیت کے جذبے کے ساتھ اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کا بیڑا اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیرکریں جو نہ صرف غربت سے پاک سے ہو بلکہ ضرورت مندوں کو بااختیار بنائے غربت سے پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب احساس راشن پروگرام غربت کے خا تمے کیلئے ایک تاریخ ساز اقدام ہے، اس پروگرام کے تحت 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو گھی، آٹا، دالیں اور آئل 40 فیصد تک سستا فراہم کیا جارہا ہے۔
 

مزیدخبریں