بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن,ایک دہشتگرد ہلاک

بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن,ایک دہشتگرد ہلاک
کیپشن: بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن,ایک دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز نیوز: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ اسلحہ وگولیاں برآمد کرلی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل متنی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیاتھا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پشاور کےعلاقے متنی میں آپریشن کیا ،،دہشت گردوں اور فورسز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ،ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا ۔