ایک نیوز نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش میں کوبرا سانپ شرابی کو ڈسنے کے بعد خود تومر گیا مگر شرابی کو کچھ بھی نہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کشن نگر میں ایک سانپ نے شرابی کو ڈس لیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر مرگیا بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے کافی مقدار میں شراب پی رکھی تھی اور نشے میں دھت کہیں جارہا تھا کہ راستے میں اسے کوبرا سانپ نے ڈس لیا۔رپورٹ کے مطابق کوبرا نے شرابی کے پاؤں پر دو مرتبہ کاٹا مگر اسے کچھ نہیں ہوا۔
مذکورہ شخص جس کی شناخت صلاح الدین منصوری کے نام سے ہوئی وہ مرے ہوئے کوبرا سانپ کے ساتھ ضلع کے اسپتال پہنچا اور ڈاکٹروں کو کہا: یہ سانپ مجھے کاٹنے کے بعد مرگیا مجھے سوئی لگادیں۔
شرابی کو ڈسنے والا کوبرا سانپ مرگیا
Oct 17, 2022 | 01:02 AM