پنجاب حکومت نے گنے کی قیمتوں کا تعین کر دیا

Oct 17, 2020 | 14:11 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کر دیا. نئی قیمت 200 روپے فی من مقرر کر دی گئی. محکمہ خوارک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کوئی بھی شوگر مل 200 روپے فی من سے کم قیمت پر گنا نہیں خرید سکے گی۔ پنجاب حکومت کی طے کردہ قیمت پر عمل درآمدنہ کرنے پر شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شوگر ملز کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں 3 سال قید اور 50 لاکھ تک یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو گنے کی مقررہ قیمت کے مطابق پکی رسید دینا بھی ضروری ہو گا۔ رقم کسان کے ڈائریکٹ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
مزیدخبریں