سرکاری اراضی پر کھال بنانے اور زیر زمین نجی پائپ لے جانے والوں پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ

Oct 17, 2020 | 09:59 AM

admin
لودھراں (ایک نیوز نیوز) لودھراں کے نواحی علاقے خانواہ گھلواں میں سرکاری اراضی پر کھال بنانے اور زیر زمین نجی پائپ لے جانے والوں پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، سات افراد کو موقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر کا کہنا ہے کہ خانواں گھلواں کی یونین کونسل گاگن ہٹہ میں مقامی زمیندار سرکاری اراضی پر سڑک کنارے کھدائ کرکے کھال بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیوب ویل سے پانی کی سپلائی کا ایک پائپ بھی لے جارہے تھے ۔موقع سے زمینداروں سمیت پانچ ورکرز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور تمام سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا.



https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2020-10-17/WhatsApp-Video-2020-10-17-at-10.35.36-AM.mp4


https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2020-10-17/WhatsApp-Video-2020-10-17-at-10.35.37-AM.mp4
مزیدخبریں