زارا قتل کیس :مرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جرم کر لیا

Nov 17, 2024 | 18:10 PM

ایک نیوز: زارا قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،گرفتار مرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بہو پر لگائے گئے کردار کشی کے الزامات جھوٹے ہیں،نفرت اور حسد میں آ کر بہو کو قتل کیا،مرکزی ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار میری وجہ سے مصیبت میں پھنسے۔
ملزمہ نے کہا کہ مجھے سے غلطی ہو گئی ہے سب میرا قصور ہے، پولیس نے زارا قتل کیس میں اب تک 8 ملزمان کو حراست میں لے رکھا ہے۔
مرکزی ملزم نوید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں