دہلی سموگ میں سب سے آگے،لاہور کادوسراقاہرہ کاتیسرا نمبر

Nov 17, 2024 | 15:53 PM

ایک نیوز:بھارت سموگ میں سب سے آگے، فضائی آلودگی میں دہلی 601 سکور سے پہلے، 247 سکور سے لاہور دوسرے اور 187 سکور سے قاہرہ تیسرے نمبر پر آ گیا ۔
 مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواوئں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آ گئی ، جمعے کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورت حال میں بہتری ہو گی ۔
لاہور میں سموگ سے بچائو کے لیے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے، سموگ سے بچائو کے لیے مشترکہ آپریشن ٹیم میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام شامل ہیں ، سموگ سے بچاؤ کے لئے بڑی گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر سخت پابندی کا سلسلہ جاری ہے۔
103بڑی گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، تعمیراتی سامان لیجانے والی مال بردار گاڑیوں کی سخت پڑتال لاہور میں اینٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل چوبیس گھنٹے بلا تعطل جاری ہے ،آپریشن کا مقصد بڑی اور زیادہ دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کو لاہور میں آنے سے روکنا ہے ،ڈمپر اور بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی سے سموگ انڈیکس میں کمی لانے میں مدد مل رہی ہے۔
 مشترکہ آپریشن ٹیم تعمیرات پر پابندی، تعمیراتی سامان ڈھانپ کر منتقل کرنے کی ایس او پی پر بھی سخت عمل درآمد جاری ہے، کئی گاڑیوں کو جرمانے ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں سموگ میں کمی آئی ہے ، ہمیں اپنے علاقوں میں سموگ پھیلانے والے ذرائع کے تدارک کے بھرپور کوششیں جاری رکھنی ہیں ، سموگ سے بچاؤ کے لئے ہر شہری کا تعاون لازمی ہے،فیلڈ میں موجود ای پی اے، پولیس، ٹرانسپورٹ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، سموگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے والے ہر ادارے کا افسر اور عملے کا فرد ہیرو ہے۔

مزیدخبریں