ایک نیوز: پنجاب پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب مجموعی طور پر2لاکھ کے قریب مجرمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں1لاکھ 19 ہزار 961 اشتہاری مجرمان گرفتارکیے گئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 21701، بی کیٹیگری کے 98620 اشتہاری شامل ہیں۔
پولیس کریک ڈاؤن میں 59569 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 5800 اور بی کیٹیگری کے 54169 عدالتی مفروران شامل،دوران آپریشنز 31 ہزار 574 ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار،اے کیٹیگری کے 13000 ، بی کیٹیگری کے 18474 ٹارگٹ آفینڈرز شامل، سنگین جرائم میں مطلوب 91 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں61ہزار خطرناک مجرمان گرفتار کئے گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی، کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم، موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
رواں سال پنجاب پولیس نے 2لاکھ کے قریب مجرمان گرفتار کیے
Nov 17, 2024 | 15:28 PM