ایک نیوز:اسلام آباد سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیکشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکٹر آئی 10 تھری میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے غیر قانونی کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کیا ،2023 میں کیس ایف آئی اے اینٹی کرپشن کو بھجوایا گیا، ایف آئی اے نے ایک سال میں انکوائری مکمل کی اور ریکارڈ حاصل کیا۔
ذرائع کے مطابق دستاویزاتی ثبوت ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے مقدمہ درج نہ کیا ،ملزم کی ملی بھگت کرپشن اور بد عنوانی ثابت ہونے پر کیس واپس سی ڈی اے کو بھجوا دیا گیا، سی ڈی اے کو ملوث افسر راحیل جونیجو کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اعلی سطحی سفارش پر اینٹی کرپشن سرکل نے کیس کو رفع دفع کیا ،قانون کے مطابق انکوائری مکمل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنا تھا ،ملزم راحیل جونیجو کو الیکٹرانک ڈگری کے باوجود بی سی ایس کی پوسٹ دی گئی۔