ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایک ہفتہ میں 494 جبکہ رواں سال اب تک 7395 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 48، لاہور سے4جبکہ اٹک سے 3ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، چکو ا ل اور فیصل آباد سے2،2کیس رپورٹ ہوئے ۔
ساہیوال اور سیالکوٹ سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔