اسلام آباد،سستے بازاروں میں موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد،سستے بازاروں میں موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
کیپشن: Islamabad, Big reduction in prices of seasonal vegetables in cheap markets

ایک نیوز: اسلام آباد کے سستے بازاروں میں موسمی سبزیوں کی بہتات، قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
لہسن اور ٹماٹر کے علاوہ تقریبا تمام سبزیوں کی قیمتیں گر گئیں ،سستے بازار میں ادرک 44 روپے کمی کے ساتھ 476 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں،سستے اتوار بازار میں 15 روپے کمی کے ساتھ آلو فی 5 کلو 430 روپے میں دستیاب ہیں،ہر قسم کی توری کی قیمت میں 15 روپے کمی، فی کلو 100 روپے میں دستیاب۔
 سستے بازار میں مٹر کی قیمت میں 82 روپے کمی، فی کلو 180 روپے میں دستیاب ،سستے اتوار بازار میں سبز مرچ 64 روپے سستی، فی کلو 116 روپے پر آگئی ،شملہ مرچ 135 روپے کی کمی کے ساتھ 190 روپے فی کلو میں دستیاب ،لیموں 8 روپے کمی کے ساتھ 72 روپے، فراشبین 50 روپے کمی سے 140 روپے ہوگئی۔
 شلغم 33 روپے کم ہو کر 52 روپے، مولی 3 روپے کمی سے 17 روپے فی کلو میں دستیاب ،سستے بازار میں چائنہ لہسن 56 روپے اضافے کے بعد 600 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے، ٹماٹر کی قیمت میں 60 روپے اضافہ، فی کلو 167 روپے میں فروخت ہوئے۔    
دوسری جانب ملتان کے شہریوں کو مہنگی سبزیوں نے پریشان کیاہے، پیاز کی قیمت 150روپے فی کلو تک جاپہنچی ، ٹماٹر اور آلو 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے ،مٹر کی قیمت 300 روپے فی کلو سے بڑھ کر 340 روپے تک جاپہنچی ۔
بھنڈی اور گاجر 100 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ،بینگن اورگوبھی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا،بینگن اور گوبھی 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔