دنیا انتشار اورتبدیلی کے نئے دور میں داخل ہوچکی :چینی صدر

Nov 17, 2024 | 11:17 AM

ایک نیوز:پیروکے دارالحکومت لیما میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن میں چینی صدر شی جن پنگ کاخطاب میں کہنا تھا کہ دنیا انتشار اورتبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکی ہے، تحفظ پسند ا نہ پالیسیوں سے عالمی معیشت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔
شی جن پنگ نے کہا کہ اقتصادی عالمگیریت کیلئے یکطرفہ اورتحفظ پسندی کومسترد کرنے کی ضرورت ہے،تحفظ پسندی کی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی عالمگیریت کوخطرات کاسامنا ہے، مختلف بہانوں سے اقتصادی تعاون میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین مزید آزاد اوریکطرفہ اوپننگ پالیسیوں پر عمل درآمد کرے گا،چین دنیا کے سامنے اعلیٰ معیاری آزاد تجارتی زونز کےنیٹ ورک کے وسعت دے گا۔

مزیدخبریں