جنوبی افریقہ کی اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت

جنوبی افریقہ کی اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت
کیپشن: جنوبی افریقہ کی اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت

ایک نیوز :جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرا دی۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا نے کہا کہ شکایت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے درج کرائی ہے۔  اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ اسپتالوں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقی صدر کا کہنا ہے کہ ہزاروں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں، یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی۔