اسٹیٹ بینک کاپانچ سالہ اسٹریٹجک پلان’ ایس بی پی وژن 2028ء ‘جاری

Nov 17, 2023 | 20:12 PM

ایک نیوز :گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےپانچ سالہ اسٹریٹجک پلان’ ایس بی پی وژن 2028ء ‘جاری کردیا۔

اسٹیٹ بنک کےمطابق  وژن 2028 ء ایس بی پی ایکٹ میں ترمیم کے بعد پہلا اسٹریٹجک پلان ہے، اسٹریٹجک پلان میں مرکزی بینک کا نصب العین، مشن اور متعین اہداف بیان کیے گئے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بنک نے بتایا کہ ویژن 2028 ءقیمتوں اور مالی استحکام کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،پلان کی تیاری میں موسمیاتی تبدیلی، ڈجیٹل جدت طرازی اور سائبر سیکورٹی خطرات کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے،ویژن 2028 ء کے اہداف میں مہنگائی کو وسط مدتی ہدف تک برقرار رکھنا،مالی نظام کی کارکردگی اور استحکام بڑھانا شامل ہیں۔ مالی خدمات تک شمولیتی اور پائیدار رسائی کا فروغ ، شریعت سے ہم آہنگ بینکاری نظام میں منتقلی بھی اہداف میں شامل ہیں۔

گورنر سٹیٹ بنک کا مزید کہناتھا کہ ڈیجیٹل مالی خدمات کے ایکوسسٹم کی تشکیل ، اسٹیٹ بینک کو ہائی ٹیک اور عوام مرکز ادارے کا روپ دینا بھی ہمارا ہدف ہے، اسٹریٹجک اہداف حکمت آمیز ابلاغ، موسمیاتی تبدیلی ، ٹیکنالوجی کی جدت طرازی ، تنوع اور شمولیتی سوچ ، پیداواری صلاحیت اور مسابقت کا احاطہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں