ایک نیوز :حکومت نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان بنا لیا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دیدی،پی آئی اے میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی ،پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد ہوگی ، پی آئی اے کی یونین اور ملازمین کے ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لیے فیصلہ کیا گیا،لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔