ایک نیوز : سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کم عمر ڈرائیورز کے حوالے سے بڑا حکم دیدیا،کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ گاڑی و موٹرسائیکل مالک کےخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق سی ٹی او لاہور نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کو گاڑی موٹرسائیکل دینے والوں کو بھی قانونی گرفت میں لایا جائے گا، بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف بھی مقدمات کا اندراج ہوگا،لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔شہر لاہور میں 73 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ جبکہ صرف 13 لاکھ سے زائد لائسنس ہولڈرز ہیں،لاہور ٹریفک پولیس نے رواں سال 14 لاکھ لرنر پرمٹ جاری کئے،شہریوں کی سہولت و آسانی کےلئے 33 لائسنس دفاتر قائم کئے گئے،مزید آسانی کےلئے 04 سینٹرز کو 24/7 کردیا گیا، اب مزید وقت نہیں دیا جائے گا، سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔