ویب ڈیسک :ایئر انڈیا کے 37 سالہ پائلٹ کی اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تربیتی سیشن کے دوران پراسرارہلاکت کو اتفاقیہ موت قرار دیدیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق متوفی کی شناخت ہمانیل کمار کے طور پر کی گئی جو دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر ایئر انڈیا کے آپریشن ڈپارٹمنٹ میں تربیتی سیشن کے دوران انتقال کرگئے ۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ پائلٹ کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
کیپٹن ہما نیل کمار نیرو باڈی ہوائی جہاز کے بعد وائیڈ باڈی طیارہ چلانے کی تربیت لے رہے تھے۔ انتظامیہ کے مطابق ’’پائلٹ نے 3 اکتوبر کو اے320 طیارہ چلانے سے بوئنگ 777 طیارے میں منتقلی کے لیے تربیت شروع کی تھی۔ اس نے 23 اگست کو اپنا طبی معائنہ پاس کیا تھا اور اسے فٹ قرار دیا گیا تھا۔
چھٹی سے واپس آنے کے بعد کمار نے واقعے کے دن دوبارہ تربیت شروع کر دی تھی۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا، "ہمیں اپنے ساتھی کیپٹن ہمانیل کمار کے انتقال سے دکھ ہوا ہے۔ کیپٹن کمار ایک سینئر کمانڈر تھے جو معمول کے طریقہ کار کے طور پر ٹی-3 دہلی ہوائی اڈے پر ہمارے آپریشنز آفس آئے تھے۔ وہ دفتر میں اچانک بے چینی محسوس کرنے لگے۔ ساتھیوں نے فوری طور پر ان کی مدد کی اور انہیں ہوائی اڈے کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس کی موت ہو گئی۔
ایئر انڈیا کے 37 سالہ پائلٹ کی پراسرارہلاکت ’’اتفاقیہ موت‘‘ قرار
Nov 17, 2023 | 17:30 PM