میو ہسپتال لاہور میں فری ٹیسٹ سہولت کا طریقہ کار تبدیل

Nov 17, 2023 | 17:05 PM

ایک نیوز :لاہور کے میو ہسپتال میں فری ٹیسٹ کی سہولت کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق میو ہسپتال لاہور میں فری ٹیسٹ کیلئے اے ایم ایس کو 30فیصد رعایت کا اختیار تفویض کردیا گیا ۔ایم ایس  100فیصد تک روایت کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اس سے قبل اے ایم ایس کے پاس 50فیصد اور 100فیصد رعایت کا اختیار تھا، ایم ایس پروفیسر احسن نعمان کے مطابق کرپشن کا راستہ روکنے کے لیے 100رعایت کا اختیار اپنے پاس رکھا ، چھوٹا عملہ ٹیسٹوں کی رعایت کے حوالے سے کرپشن میں ملوث تھا ، مریض کسی وقت بھی میرے پاس آکر 100فیصد رعایت کروا سکتا ہے۔

مزیدخبریں