سونے کی قیمت کو پرلگ گئے، 2200 روپے کا اضافہ

Nov 17, 2023 | 16:11 PM

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں