ایک نیوز: رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا غلط فیصلہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا غلطی تھی، وہ کسی طرح بھی اس منصب کے لائق نہیں تھا، اور ہمیں یہ بحثیت سیاسی جماعت شروع میں ہی احساس ہوگیا تھا۔
زلفی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کو نہ ہٹانے کی وجہ یہ بھی تھی کہ جب انہوں نے دو سال تک حکومت کرلی تو نامساعد حالات میں صوبے کے وزیراعلیٰ کو ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے، پنجاب میں سیاست بہت مضبوط سیاست تھی، جب کہ علیم خان کے علاوہ بہت سے گروپ تھے، اگر ہم کسی ایک گروپ کا وزیراعلیٰ بنادیتے تو دوسرا گروپ کھڑا ہوجاتا اور ہمارا اگلا سارا وقت برباد ہوتا اور ہم اسی کھیل میں کھیلتے رہتے۔
Zulfi Bukhari says making Usman Buzdar Punjab chief minister was a mistake and imran khan realised that but not sacking him was the right thing https://t.co/4sUwC947OA pic.twitter.com/crZ20eF9Za
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 17, 2023
زلفی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کو نہ ہٹانے کی وجہ یہ بھی تھی کہ جب انہوں نے دو سال تک حکومت کرلی تو نامساعد حالات میں صوبے کے وزیراعلیٰ کو ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے، پنجاب میں سیاست بہت مضبوط سیاست تھی، جب کہ علیم خان کے علاوہ بہت سے گروپ تھے، اگر ہم کسی ایک گروپ کا وزیراعلیٰ بنادیتے تو دوسرا گروپ کھڑا ہوجاتا اور ہمارا اگلا سارا وقت برباد ہوتا اور ہم اسی کھیل میں کھیلتے رہتے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق یا لینا دینا نہیں ہے، اگر ان کے خلاف ایف بی آر یا نیب کے پاس مصدقہ ثبوت ہیں اور صرف ٹی وی چینلز پر چلانے والے بیانات نہیں تو فرح گوگی کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔
عمران خان کی جانب سے فرح گوگی کے دفاع کے سوال پر زلفیٰ بخاری نے مؤقف اپنایا کہ خان صاحب کو ہر ایک کا نہیں پتہ کہ وہ کیا کرتا ہے اوراس کا کیا بزنس ہے۔
ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری نے کہا کہ جس طرح ایک عام پاکستانی پر کرپشن کے کیسز بنتے ہیں ٹھیک اسی طرح سابق جنرل فیض حمید پر ثبوتوں کی بنیاد پر کیس بننا چاہئے، وہ کسی ادارے سے منسلک ہونے کی وجہ سے کیسز سے مبرا نہیں ہیں۔